دی گولڈن ریکارڈ

السلام علیکم، ہم زمین کے رہنے والوں کی طرف سے آ پ کو خوش آمدید کرتے ہیں (اردو)

دھرتی کےواسیوں کی اُور سے  نمسکار(ہندی)

Hello from the children of planet earth (English)

اہو جی، جی آیاں نوں (پنجابی)

درود بر ساکنین ماورای آسمان‌ها(فارسی)

تحياتنا للأصدقاء في النجوم. يا ليت يجمعنا الزمان (عربی)

اور اس کے علاوہ 49   دیگر زبانوں میں خوش آمدید  اور خیر سگالی کے پیغامات ’’کارنیل یونیورسٹی‘‘ کے فارن لینگویج ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والوں اورطلبا و طالبات  کی آواز میں ریکارڈ کیئے گئے تھے۔ دنیا کی مشہور 55 زبانیں جنہیں دنیا کی 65% آبا دی بولتی اور سمجھتی ہے میں ریکارڈ کیئے گئے یہ پیغامات  وائجر ون اور وائجر ٹو کی ایک ڈسک جس کو ’’گولڈن ریکارڈ‘‘ کا نام دیا گیا ہے پر محفوظ ہیں اور ہم سے 19بلین کلومیٹر دو ر پہنچ چکے ہیں

وائجرز مشنز کو بھیجتے وقت یہ فرض کیا گیا تھا کہ یہ دونوں اسپیس کرافٹس لاکھوں سالوں تک ستاروں کے درمیان سفر کریں گے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ انہی ستاروں کے درمیان کہیں پر بسنے والی کسی ذہین مخلوق (ایلین )تک ہمارے یہ اسپیس کرافٹ پہنچ جائیں ، تو کیوں نہ اُن کو اپنے بارے میں بتایا جائے اور اُن کو اپنی لوکیشن بتائی جائے تا کہ وہ ہم سے رابطہ کریں۔ بارہ انچ کی اس گولڈ ن  ریکارڈ کو Carl Sagan کی زیر نگرانی ایک ٹیم نے بنایااور ان کا اندازہ ہے کہ ستاروں کے درمیان سفر کے دوران اور بے یقینی حالات میں بھی یہ ڈسک کئی بلین سالوں تک اپنے ڈیٹا کو محفوظ رکھ پائے گی۔

55زبانوں کے اس میسج کے علاوہ90  منٹس کی موسیقی و دیگر آوازیں اور 116تصویریں بھی گولڈن ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

پرندوں کی چہچہاہت، طوفان کی آواز، بلی اور گھوڑے کی آواز، ٹرین اور ٹریکٹر کے چلے کی آواز اور دیگر کئی طرح کی آوازیں گولڈن ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ تصویروں کی بات کریں توگلیکسی میں سولر سسٹم کی لوکیشن، ریاضی  اور فزکس کی سمپل ایکویشنز، سورج کی روشنی کا سپیکٹم،انسانی ڈی این اے سٹرکچر، مرکری، مارس،جیوپٹرکی تصاویرکے ساتھ ساتھ انسانوں ، پرندوں اور دیگر جانوروں کی تصاویر شامل ہیں۔

صدر جمی کارٹر کا میسج اور Carl Sagan کی بیگم    Anna Druyanکی  ایک گھنٹہ لمبی Brain Waves (EEG)   بھی گولڈن ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

اسٹیفن ہاکنگ گولڈن ریکارڈ کے اس آئیڈیا سے کچھ زیادہ خوش نہ تھے۔ اُن کے مطابق کائنات میں موجود کسی ذہین مخلوق کو اپنی طرف متوجہ کرنا نہایت بے وقوفانہ عمل ہے۔ یہ کچھ ایسے ہی ہے جیسے آپ ایک تاریک جنگل میں ہوں اور شور مچامچا کر سب کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہوں جبکہ آپ اُس جنگل کے خطرات سے واقف تک نہ ہوں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں نیل ڈیگراس ٹائی سن نے بھی گولڈن ریکارڈ پر کم و بیش انہی الفاظ میں تبصرہ کیا تھا۔

گولڈن ریکارڈ کے بارےمیں مزید پڑھیں

https://voyager.jpl.nasa.gov/golden-record

https://en.wikipedia.org/wiki/Contents_of_the_Voyager_Golden_Record