عظیم ٹیلی سکوپ کی عظیم تصویر

ہبل بلاشبہ اب تک کی سب سے عظیم ٹیلی سکوپ ہے جس نے کائنات کے اُن رازوں سے پردہ اُٹھایا جس کی  جستجو میں انسان صدیوں تک بے چین پھرتا رہا۔ ہبل کے بعد بھی بہت سی ٹیلی سکوپ خلا میں بھیجی گئی مگر جتنی شہرت ہبل کو حاصل ہوئی وہ اور کسی کے حصہ میں نہیں آئی۔حال ہی میں ہبل نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے ہماری ایک پڑوسی گلیکسی  ’’ٹرائی اینگولم‘‘ (Triangulum Galaxy ) کی ایک لاجواب تصویر جاری کی ہے۔

زیر نظر تصویر ناسا اور یورپین اسپیس ایجنسی نے مشترکہ طور پر ہبل ٹیلی سکوپ کو استعمال کرتے ہوئے بنائی ہے۔ یہ تصویر 54تصاویر کو ملا کر بنائی گئی ہے اوریہ 655ملین پکسل کی ہے۔ اس تصویر میں 40بلین ستاروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔  

ٹرائی اینگولم گلیکسی (Triangulum Galaxy )  ہمارے لوکل گلیکسی گروپ کا حصہ ہے ، سائز کے حساب سے یہ ایک درمیانے درجے کی گلیکسی ہے ۔ اس کا سائز تقریباً 60,000 نوری سال ہے جبکہ اسی گروپ میں اینڈرومیڈا جو کہ گروپ کی سب سے بڑی گلیکسی ہے کا سائز تقریباً2,00,000نوری سال ہے۔  ٹرائی اینگولم گلیکسی Triangulum Constellation میں واقع ہے اور اندھیری راتوں میں اس کی ایک دھندلی سی جھلک نظر آتی ہے۔ زمین سے اس کا فاصلہ 3ملین نوری سال ہے۔

زیر نظر تصویر 664926340پکسل کی ہے اور سائز میں 1.6GBکی ہے ۔ اس کو فل ریزولیشن میں دیکھنے کیلئے آپ کو ایک اچھے کمپیوٹر کی ضرورت ہو گی۔ یورپین اسپیس ایجنسی نے اس تصویر کے کئی ایک چھوٹے سائز کے ورژن بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کیئے ہیں ۔آپ درج ذیل لنک سے یہ تصویر ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں ۔

https://www.spacetelescope.org/images/heic1901a

اگر آپ اتنے زیادہ پکسل کی تصویر پر ابھی تک حیرت میں ہیں تو یہ بھی جان لیں کہ اس سے پہلے 2015میں ناسا نے اینڈرومیڈا گلیکسی کی 1.5بلین پکسل کی تصویر بھی جاری کی تھی۔ یہ تصویر کا کریڈیٹ بھی ہبل اسپیس ٹیلی سکوپ کو جاتا ہے۔ اینڈرومیڈا گلیکسی کی تصویر  کو آپ درج ذیل لنک سے ڈوانلوڈ کر سکتے ہیں۔

https://www.spacetelescope.org/images/heic1502a